31 اکتوبر 2020
تازہ ترین
اپوزیشن اپنی خواہشات اور سازش سے حکومت کو رخصت نہیں کر سکتی،شاہ محمود قریشی

اپوزیشن اپنی خواہشات اور سازش سے حکومت کو رخصت نہیں کر سکتی،شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے اپوزیشن اپنی خواہشات اور سازش سے حکومت کو رخصت نہیں کر سکتی، اور  نظام رخصت ہونے سے اپوزیشن کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا گوجرانوالہ جلسہ ختم ہونے سے پہلے ہی لوگوں نے قلعی کھول دی رور عوام گوجرانوالہ کے پی ڈی ایم کے جلسے سے لاتعلق رہے، گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ معمول کا تھا، یہ کہنا کہ سمندر امڈ آیا اس دعوے کے شیرازے بکھر گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ مسائل حل کر سکیں، مسائل حل کر سکتے ہوتے تو اپوزیشن کو ماضی میں موقع ملا تھا۔ لوگ سمجھتے ہیں اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد ہے، اپوزیشن کا نہ جھنڈا ایک نہ لیڈر ایک، نہ منشور ایک، مختلف الخیال لوگ اپنے کیے کے خوف سے ایک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنے کیسوں کے منطقی انجام کے قریب پہنچنے کا خوف ہے، اسٹیج پر بہت سے پلیئرز کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک دکھائی دے رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو تحریک انصاف اور عمران خان کا خوف ہے، وقت نے ثابت کیا کہ عمران خان نے محنت اور نظریے پر گراس روٹ پارٹی بنائی، جن پرانے کھلاڑیوں کی وکٹ گری وہ اسٹیج پر دکھائی دیے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟