31 اکتوبر 2020
تازہ ترین
سیلفی ماسٹر کرکٹر احمد شہزاد مکمل فٹ

سیلفی ماسٹر کرکٹر احمد شہزاد مکمل فٹ

 کرکٹر احمد شہزاد مکمل فٹ  ، قائد اعظم ٹرافی میں سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے آئندہ ہفتے کراچی جائیں گے۔ احمد شہزاد دائیں ہاتھ کی انجری کے باعث چار ماہ کرکٹ سے دور رہے, احمد شہزاد کا کہناتھا کہ مکمل فٹ ہوں، قائد اعظم ٹرافی کے لئے کراچی جا رہا ہوں، کرکٹ میں واپسی کے لئے بہت بےچین ہوں، امید ہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں فارم اور فٹنس ثابت کر کے کم بیک کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر نے بحالی پروگرام کے دوران میری بڑی مدد کی ،بیٹنگ کے دوران اب مجھے کسی درد کا سامنا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ احمد شہزاد  انجری کے باعث نیشنل ٹی 20کپ میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟