31 اکتوبر 2020
تازہ ترین
حفیظ سینٹر میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

حفیظ سینٹر میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

لاہور کے معروف شاپنگ مال حفیظ سینٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث ہونے والی آتشزدگی سے درجنوں دکانوں میں موجود کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ عمارت کی دوسری منزل پر لگی جس نے بعد ازاں تیسری اور چوتھی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور 6 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باجود اس پر مکمل قابو نہ پایا جاسکا، اس دوران دکاندار اپنی دکانوں سے سامان نکالنے کی کوششیں کرتے نظر آئے۔ کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن نے اس حوالے سے بتایا کہ ابتدائی معلومات کی بنا پر خدشہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے، پوری انتظامی مشینری یہاں اپنی نگرانی میں ریکسیو آپریشن کروارہی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟