29 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 کراچی میں ایک ماہ کیلئے ڈبل سواری پر پابندی

 کراچی میں ایک ماہ کیلئے ڈبل سواری پر پابندی

محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے کراچی میں ایک ماہ کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی ایک ماہ کیلئے لگائی گئی ہے ، پابندی کے فیصلے سے امن قائم رکھنے میں مدد مل سکے گی ، فیصلے کا اطلاق فوری ہوگا ، جب کہ ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش آئی جی سندھ کی جانب سے کی گئی تھی ، جس کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، تاہم صحافی ، بزرگ ، خواتین اور 12 سال سے کم عمر بچوں پر اس پاپندی کا اطلاق نہیں ہوگا ۔       یاد رہے پاکستان کے سب بڑے شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جیسے واقعات میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کیلئے موٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہیں۔ معروف عالم دین علامہ عادل کو قتل کرنے والے دہشت گرد بھی موٹر سائیکل پر سوار تھے جو فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہوگئے ۔ مولانا عادل شاہ فیصل کالونی میں ڈبل کیبن گاڑی میں جارہے تھے کہ گاڑی پر فائرنگ کردی گئی،لیاقت ہسپتال نے مہتمم جامعہ فاروقیہ اور ڈرائیور کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی تھی۔   پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں شاہ فیصل کالونی میں موٹرسائیکل سواروں نے ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کی، فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل ہیں۔ جبکہ ان کی گاڑی کا ڈرائیور مقصود جاں بحق ہوگیا ۔ اس افسوسناک واقعہ کے بعد سندھ حکومت نے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر ایک ماہ کیلئے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کے فیصلے کا اطلاق فوری ہوگا۔بزرگ ،خواتین اور 12 سال سے کم عمر بچوں پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟