29 اکتوبر 2020
تازہ ترین
سی سی پی او عمر شیخ نے غفلت برتنے پر ایک اور تھانیدار کو گرفتار کروا دیا

سی سی پی او عمر شیخ نے غفلت برتنے پر ایک اور تھانیدار کو گرفتار کروا دیا

  نجی ہوٹل میں دوران ریڈ طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام درست ثابت ہوا۔ سی سی پی او نے سب انسپکٹر ارشد کو گرفتار کروا دیا۔ تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ بھی درج کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق سب انسپکٹر ارشد علی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی ہوٹل میں ریڈ کیا تھا۔ سب انسپکٹر ارشد علی پر ہوٹل چیکنگ کے دوران طالبہ کو ہراساں کرنے کا بھی الزام تھا۔ واقعہ پر سی سی پی او لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کو حکم دیا تھا۔ ایس پی صدر نے چوکی انچارج طارق شہید کمبوہ سب انسپکٹر ارشد کو انکوائری میں قصور وار ٹھہرایا۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق انکوائری میں طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام درست ثابت نہ ہوا البتہ بغیر لیڈیز کانسٹیبل چیکنگ خلاف قانون تھی۔ انکوائری آفیسر کی رپورٹ کی روشنی میں سب انسپکٹر کےخلاف 155 سی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کا کہنا تھا کہ کسی بھی اہلکار کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، پولیس اپنے قانونی دائرہ میں رہ کر فرائض سرانجام دے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟