29 اکتوبر 2020
تازہ ترین
گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات ہونے چاہئیں، چودھری برادران

گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات ہونے چاہئیں، چودھری برادران

پاکستان  مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، سینیٹر کامل علی آغا، شافع حسین اور جی ایم سکندر بھی موجود تھے۔ چودھری برادران نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کی معیشت اور دفاع کیلئے بڑی اہمیت کا حامل اور سی پیک کا گیٹ وے ہے۔ گلگت بلتستان میں الیکشن فیئر اور فری ہونے چاہئیں۔ ان انتخابات میں سب کو آزادانہ طور پر حصہ لینے کا موقع ملنا چاہئے۔ ہماری جماعت نے ہمیشہ اس علاقہ کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔ پاکستان کی سلامتی، دفاع اور اقتصادی ترقی کیلئے اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے جسے کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ اس خطے اور اس کی عوام کو خصوصی اہمیت دی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا مطالبہ سب سے پہلے چودھری شجاعت حسین نے پیش کیا تھا۔ آج ان کی کاوشوں کے نتیجہ میں ہی ہمیں یہ حیثیت حاصل ہوئی ہے جس پر ہم مسلم لیگی قیادت باالخصوص چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے اس خطے کی ترقی و خوشحالی اور حقوق کی حفاظت کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟