20 نومبر 2019
تازہ ترین
اب عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے، مریم نواز

اب عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ملک کی بگڑتی معاشی صورت حال پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دھڑا دھڑ ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔ پچھلے ہفتے سٹاک مارکیٹ 17 سال میں کم ترین سطح پر رہی۔ اب تک روپے کی قدر میں 100 فیصد کمی ہوگئی۔ اب عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اہم رہنمائوں کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا گیا ہے۔ طلب کئے گئے اجلاس میں پارٹی کی نائب صدر مریم نواز بھی شرکت کریں گی۔ اجلاس میں پارٹی کے اہم رہنما اور صوبائی صدور کو بھی بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ دوسری طرف تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے وزیر صرف ایک کام جانتے ہیں اپوزیشن کو گالیاں دینا۔ یہ حکومت پاکستان کی معیشت کے ساتھ قومی سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے۔ ہم چاہتے ہیں جمہوری نظام اپنی مدت پوری کرے۔ احسن اقبال کا کہ جلد طے کریں گے کہ حکومت کو کب دبائو کے ذریعے مڈٹرم الیکشن کی طرف لایا جائے۔ اس بات کا فیصلہ اپوزیشن کی قیادت صلاح مشورے کے بعد کرے گی، مڈٹرم الیکشن کے علاوہ پاکستان کو اس عذاب سے نجات دلانے کے علاوہ کو آئینی راستہ نہیں ہے۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟