29 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 کراچی میں اگلے 6 سے 8 روز تک ہیٹ ویو کا امکان

کراچی میں اگلے 6 سے 8 روز تک ہیٹ ویو کا امکان

محکمہ موسمیات نےکراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دی اور کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں آئندہ 6 سے 8 روز گرمی کی شدت 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وسطی ایشیا گرمی کی شدت کا مرکز ہوگا اور اس دوران ہوا شمال یا شمال مغرب کی جانب سے چلیں گی اور گرمی کی شدت کا احساس 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہوگا۔ شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ تمام ضروری اقدامات کریں اور گرمی کی شدت کے اوقات خاص طور پر دوپہر 11 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔  تحریر جاری ہے‎ محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں 11 اکتوبر سے 13 اکتوبر کے دوران کراچی میں اس دوران درجہ حرارت 39 سے 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب دن میں 70 فیصد اور شام میں 50 فیصد رہے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان میں 5 سال قبل 2015 میں 50 سال کی بدترین گرمی کی لہر آئی تھی، جس کے نتیجے میں کراچی میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ کراچی میں 19 جون 2015 کو گرمی کی لہر شروع ہوئی تھی جو 5 دنوں تک جاری رہی تھی اور اس دوران 1200 شہری جاں بحق اور 40 ہزار سے زائد متاثر ہوئے تھے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟