29 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے امین بیت المال پنجاب ملک اعظم کی ملاقات

 گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے امین بیت المال پنجاب ملک اعظم کی ملاقات

 گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے امین بیت المال پنجاب ملک اعظم کی ملاقات ملکی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا اس موقع پر چوہدری محمد سروراور ملک اعظم کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے،وزیراعظم عمران خان کے ویږ ن کے عین مطابق حکو مت دن رات محنت کررہی ہے، ملک سے لوٹ مار کا دور ہمیشہ کےلئے ختم ہو چکا ہے،سیاسی بے روزگاروں کا ٹولہ قوم کو گمراہ نہیں کرسکتا،تحریک انصاف کرپٹ مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی،عوام کرپٹ مافیا کی چوری کو بچانے کےلئے سڑکوں پر نہیں نکلے گی اور ناہی باشعور عوام کرپٹ اپوزیشن کے بہکاوے میں آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں جمہوریت کی دعویدار اپوزیشن کا اصل چہرہ قوم کے سامنے ہے، حکومت اپوزیشن کے جلسے جلوسوں اور تحریک سے گھبرانے والی نہیں مولانا فضل الرحمان کو عوام نے مسترد کر کے اسمبلی سے باہر کیا ہے اور مفرورنواز شریف خود لندن میں بیٹھ کر کارکنوں کو باہر نکلنے کا کہہ رہے ہیں یہ لوگ قانون کی بالادستی نہیں مانتے یہ خود کو قانون سے ماورا سمجھتے ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن کا شور شرابہ صرف ریلیف حاصل کر نے کےلئے ہے جو ان کو کبھی نہیں ملنے والا، ن لیگی رہنما اپنی قیادت کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کےلئے قوم سے جھوٹ بولتے ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادتوں نے ہمیشہ اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے مال بنایاہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟