29 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 کورونا سے بچنے کے لیے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ۔وزیراعلیٰ پنجاب

کورونا سے بچنے کے لیے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ۔وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا سے بچنے کے لیے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ۔ شہری عوامی مقامات پر ماسک پہننے اور سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی پابندی پر عمل کریں۔ احتیاط نہ کی تو کورونا جاتے جاتے پلٹ سکتا ہے۔تعلیمی اداروں، دفاتر اور ہجوم والے مقامات پر انسداد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11185 کورونا تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 5 مریض جاں بحق ہوئے۔203 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔100687  کورونا مریضوں میں سے 96561 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں 13 لاکھ 63 ہزار 398کورونا تشخیصی ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟