29 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 ہفتہ بھر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہا

 ہفتہ بھر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہا

 ہفتہ بھر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہا، مجموعی طورپر سونا 3 ہزار 900 روپے فی تولہ مہنگا ہوا۔ ہفتہ بھر سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان رہا، ایک ہفتے کے دوران چوبیس قیراط سونا ایک لاکھ 12 ہزار روپے تولہ سے بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار 900 روپے تک پہنچ گیا۔ بائیس قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 2 ہزار 666 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 6ہزار 241 روپے فی تولہ ہو گئی۔ بائیس قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار 575 روپے اضافہ ہوا۔ چاندی کی قیمت مجموعی طور پر 60 روپے بڑھی اور فی تولہ قیمت 1140 روپے سے بڑھ کر1200روپے ہو گئی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟