ڈالر کی اونچی اڑان ، انٹر بینک میں ڈالر  149

ڈالر کی اونچی اڑان ، انٹر بینک میں ڈالر  149

   روپے کی مسلسل بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک مرتبہ پھر انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 2.48 روپے مہنگا ہو کر 149 روپے کا ہوگیا جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی خریداری قیمت 147 روپے ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز  کاروبار کے اختتام پر ڈالر مجموعی طور پر 5.13 روپے اضافے کے بعد 146.52 پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا جہاں 100 انڈیکس 648 پوائنٹس کم ہو کر 33 ہزار 322 کی سطح تک آ گیا۔ واضح رہےکہ حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدے سے قبل ڈالر کی قدر 141 سے 142 روپے کے درمیان تھی اور آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر کی قدر میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟