25 اکتوبر 2020
تازہ ترین
سابق کور کمانڈر کراچی جنرل (ر) مظفر حسین عثمانی کی لاش گاڑی سے برآمد

سابق کور کمانڈر کراچی جنرل (ر) مظفر حسین عثمانی کی لاش گاڑی سے برآمد

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک گاڑی سے سابق کور کمانڈر جنرل (ر) مظفر حسین عثمانی کی لاش ملی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق خیابانِ سحر میں کار سے ایک لاش ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو فوری طور پر پی این ایس شفاء اسپتال منتقل کیا گیا جہاں موت کی تصدیق ہوگئی۔ لاش کی شناخت 80 سالہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مظفر حسین عثمانی کے نام سے کی گئی اور ڈاکٹرز کے مطابق ان کی موت طبعی طور پر معلوم ہوتی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی چلاتے ہوئے ہارٹ اٹیک ہوا جس سے موت واقع ہوئی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟