25 اکتوبر 2020
تازہ ترین
وائس ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے سربراہ نامزد

وائس ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے سربراہ نامزد

 حکومت نے وائس ایڈمرل امجد خان نیازی کو اگلا چیف آف نیول اسٹاف (سی این ایس) نامزد کردیا۔ پاک بحریہ کے موجودہ سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی 6 اکتوبر کو ریٹائر ہوجائیں گے جن کی جگہ ایڈمرل امجد خان نیازی منصب سنبھالیں گے۔ حکومت کی جانب سے باضابطہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنا ابھی باقی ہے تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے تصدیق کردی کہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے جانشین کے طور پر ایڈمرل امجد خان نیازی کو نامزد کیا گیا ہے۔     پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ کمان کی تبدیلی کا انعقاد بدھ (7 اکتوبر) کو ہوگا۔ پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے سے پہلے اس وقت بحیثیت وائس چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) اپنے فرائض انجام دینے والے وائس ایڈمرل امجد خان نیازی کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا اور پاکستان نیول اکیڈمی میں ابتدائی تربیت حاصل کرنے کے بعد اعزازی شمشیر بھی جیتی تھی۔ انہوں نے مختلف کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر اپنے فرائض انجام دیے، کمانڈ میں ان کی تعیناتی جہاں ہوئی ان میں پاکستان فلیٹ کمانڈر، پی این ایس بدر اور پی این ایس طارق کے کمانڈنگ آفیسر، 18 ڈسٹرائیر کمانڈر، کمانڈنٹ پی این ایس بہادر اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج/کمانڈر سینٹرل پنجاب لاہور شامل ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟