25 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 ایچ آئی وی سے صحتیاب ہونے والے دنیا کے پہلے مریض کی کینسر سے موت

ایچ آئی وی سے صحتیاب ہونے والے دنیا کے پہلے مریض کی کینسر سے موت

انٹرنیشنل ایڈز سوسائٹی (آئی اے ایس) نے اعلان کیا ہے کہ ایچ ائی وی (ہیومن امیونو ڈیفیشنسی وائرس) سے صحتیاب ہونے والے دنیا کے پہلے مریض ٹیموتھی رے براؤن کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ ٹیموتھی رے براؤن، ’برلن پیشنٹ’ کے نام سے بھی جانے جاتے تھے۔ انہوں نے میڈیکل سائنس میں تاریخ رقم کی تھی اور ایک دہائی سے زائد عرصہ قبل ایڈز کی وجہ بننے والے وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد اس مرض کا شکار لاکھوں افراد کے لیے اُمید کی علامت بنے تھے۔ ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹیموتھی رے براؤن کئی مہینوں سے دوبارہ خون کے کینسر (لیوکیمیا) کا شکار ہوگئے اور انہیں کیلیفورنیا کے علاقے پام اسپرنگس میں واقع گھر میں علاج کی سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟