25 اکتوبر 2020
تازہ ترین
موجودہ حکومت سے مذاکرات کی   کوئی گنجائش نہیں، مریم نواز

موجودہ حکومت سے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آپ ڈائیلاگ کی بات کرتے ہیں میں تو اس حکومت کو تسلیم نہیں کرتی اس لیے مذاکرات کی  کوئی گنجائش نہیں ہے۔ لاہور میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بنیاد ہی کمزور ہے اس لیے ایک جھٹکا لگا تو سہ نہیں سکے گی۔   ایک اور سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ گرفتار کیا تو ہو جاوں گی یہ سیاہی ان کے منہ پر ملی جائے گی اور اگر ہمیں گرفتار کیا تو نواز شریف لندن سے قیادت کریں گے۔ تحریر جاری ہے‎ انہوں نے کہا کہ تین مرتبہ وزیراعظم بننے والے نواز شریف کا کوئی مقابلہ نہیں یہ ہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کے خطاب کے بعد متعدد حکومتی اراکین نواز شریف کے بیان کا اثر زائل کرنے کے لیے سارا دن لگا دیتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟