25 اکتوبر 2020
تازہ ترین
پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو سیریز کے لیے پاکستانی نژاد لڑکی کا انتخاب

پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو سیریز کے لیے پاکستانی نژاد لڑکی کا انتخاب

ہولی وڈ کے معروف فلم اسٹوڈیو ’مارول اسٹوڈیو‘ نے پہلی مسلم سپر ہیرو خاتون ٹی وی سیریز کے لیے پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کا انتخاب کرلیا۔ مارول اسٹوڈیو نے ریاست نیو جرسی کی جواں سالہ ایمان ولانی کو پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو سیریز کے لیے منتخب کیا ہے۔ مارول اسٹوڈیو نے اپنی پوسٹ میں ایمان ولانی کے حوالے سے بتایا کہ وہ جرسی شہر میں پاکستانی نژاد امریکی شہری ہیں اور وہ ہائی اسکول میں گریجوئیشن کی طالبہ ہیں۔ ایمان ولانی کے آباو اجداد اور والدین کا تعلق پاکستان سے ہے، تاہم وہ خود امریکا میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں۔ تحریر جاری ہے‎ ایمان ولانی سپر ہیرو فلم میں کام کرنے سے قبل گزشتہ برس ہدایت کار منہاج بیگ کی فلم ہالا سے کیریئر کا آغاز کر چکی ہیں۔ مذکورہ فلم میں ایمان ولانی نے ہالا نامی پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا اور فلم کی کہانی ان ہی کے گرد گھومتی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟