25 اکتوبر 2020
تازہ ترین
بچوں کو ماحولیاتی مسائل سے روشناس کروانے کا دلچسپ طریقہ

بچوں کو ماحولیاتی مسائل سے روشناس کروانے کا دلچسپ طریقہ

زمین کو لاحق سنگین دباؤ کو سمجھنے میں بچوں کی مدد کرنا ایک مشکل کام ہوسکتا ہے، لیکن کراچی میں مقیم مصنفہ اور عکاس رومانہ حسین 3 عشروں سے اپنی نفیس تصویری کتابوں کے ذریعہ فضائی آلودگی، پلاسٹک، ترقیاتی کاموں جیسے موضوعات اور دنیا پر ان کے اثرات پر لوگوں کو باخبر کررہی ہیں۔ 60 سے زائد کتابوں کی مصنفہ نے کہا کہ ’میں نے ہمیشہ فطرت کے بارے میں لکھنے اور بولنے کو ترجیح دی ہے۔ اس کی نعمتیں، درخت، جانور، زمین اور ماحول، پھر انسان کی طرف سے اس کا بے رحمانہ استحصال، نیز دوستی، ہمدردی، امن، ہم آہنگی، جامعیت بھی‘۔ حال ہی میں، رومانہ حسین نے ایک نئے مشن کا آغاز کیا ہے: یعنی وہ بچوں کو کتابوں اور مطالعے سے محبت کرنے کی ترغیب دینا چاہتی ہیں۔ وہ بچوں کے ساتھ بڑوں کے وقت گزارنے کی روایت کو بھی زندہ کرنا چاہتی ہے۔ رومانہ کہتی ہیں کہ بچوں کی کتابیں بلند آواز سے پڑھنے کے لیے ہیں۔ کورونا وبا نے لوگوں کی مصروفیت کم کرنے اور کنبوں کو ایک ساتھ زیادہ وقت گزارنے پر مجبور کردیا ہے۔ یہ رومانہ حسین کے مشن کے لیے ایک بہترین وقت تھا، خاص کر والدین اور بچوں کو کچھ وقت لینے، تھوڑا رکنے اور کرہ ارض پر ہونے والی تباہی کے بارے میں سوچنے کی ترغیب دینے کے لیے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟