25 اکتوبر 2020
تازہ ترین
نون لیگ پنجاب میں مرحلہ وار احتجاج کا فیصلہ‘3اکتوبرکو لاہور میں جلسہ اور مظاہرہ ہوگا

نون لیگ پنجاب میں مرحلہ وار احتجاج کا فیصلہ‘3اکتوبرکو لاہور میں جلسہ اور مظاہرہ ہوگا

 اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ یکم اکتوبر ۔2020ء) پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نون لیگی تحریک کا پلان بہت جلد سامنے آئے گا صوبائی دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز جب تک نوازشریف کو جانے کی اجازت نہیں دیتے وہ ملک نہیں آئیں گے. انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا اب ایک ہی مقصد ہے، وہ اب عوام کی طاقت بنیں گے ان کو اب ہر روز یہ خوف ہوگا کہ نوازشریف پھر خطاب کریں گے ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے جو کرنا ہے کر لے،پارٹی صدر شہباز شریف اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں.       انہوں نے کہا کہ نون اور شین کبھی الگ نہیں ہو سکتے، یہ دونوں ملک کی طاقت ہیں‘ نون لیگ کے خوف سے اب وزرا کے منہ سے نکلے ہوئے الفاظ بھی ان کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں نوازشریف ہر اجلاس کی صدارت کریں گے اور اپنا عزم دہرائیں گے. پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی کو شو کاز نوٹسز سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نون لیگ میں وہی لوگ رہ سکتے ہیں جو نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں نون لیگی ترجمان نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ پوری قوم کا نعرہ ہے نظریاتی طور پر نوازشریف اور پارٹی کے ساتھ نہ ہونے والوں کو نکالا جائے گا ان لوگوں کی اب کوئی ضرورت نہیں جو نوازشریف کے بیانیے سے اختلاف رکھتے ہوں.   مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کی صحت خراب ہونے کے ذمہ دارعمران خان ہیں نون لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراطلاعات شبلی فراز نے ثابت کیا کہ ان میں اور احمد فراز میں زمین آسمان کا فرق ہے شبلی فراز کا بیان وہ مائنڈسیٹ ہے جوعمران خان سے لیکر نیچے تک ملک پر مسط ہے اس ملک پر کرپٹ ٹولے کی حکومت ہے. نون لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز بہادر سیاسی رہنما ہیں، وہ گرفتاری سے نہیں ڈرتی ہیں مریم نواز کسی بھی گرفتاری سے ڈرنے والی نہیں بلکہ ڈرانے والی ہیں مریم نواز کو گرفتار کیا گیا تو نون لیگ نہیں پوری قوم کا ردعمل آئے گا.   قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ نواز نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مرحلہ وار احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور میں 3 اکتوبر کو بھر پور احتجاج کیا جائے گا. لاہور میں احتجاج کے لیے لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لیے پارٹی راہنماﺅں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں گوجرانوالہ، فیصل آباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور قصور سمیت پنجاب بھر میں احتجاج کیا جائے گا.   نون لیگی ذرائع کے مطابق تمام پارٹی کارکنوں اور راہنماﺅں کو احتجاج کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں احتجاج کی حکمت عملی کی منظوری پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن نے دے دی ہے‘اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ نون لیگی تحریک کا پلان بہت جلد سامنے آئے گا. ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز جب تک نوازشریف کو اجازت نہیں دیتے وہ ملک نہیں آئیں گے نوازشریف کا اب ایک ہی مقصد ہے، وہ اب عوام کی طاقت بنیں گے ان کو اب ہر روز یہ خوف ہوگا کہ نوازشریف پھر خطاب کریں گے.   ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو کرنا ہے کر لے،پارٹی صدر شہباز شریف اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا تھا کہ نون اور شین کبھی الگ نہیں ہو سکتے، یہ دونوں ملک کی طاقت ہیں نون لیگ کے خوف سے اب وزرا کے منہ سے نکلے ہوئے الفاظ بھی ان کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں نوازشریف ہر اجلاس کی صدارت کریں گے اور اپنا عزم دہرائیں گے. نون لیگی ترجمان نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ پوری قوم کا نعرہ ہے نظریاتی طور پر نوازشریف اور پارٹی کے ساتھ نہ ہونے والوں کو نکالا جائے گا ان لوگوں کی اب کوئی ضرورت نہیں جو نوازشریف کے بیانیے سے اختلاف رکھتے ہوں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کی صحت خراب ہونے کے ذمہ دارعمران خان ہیں.


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟