25 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ملک امجد علی نون نے سی ای او علی عمران سلطان کے ہمراہ رات گئے شہر کااچانک دورہ

 لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ملک امجد علی نون نے سی ای او علی عمران سلطان کے ہمراہ رات گئے شہر کااچانک دورہ

 لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ملک امجد علی نون نے سی ای او علی عمران سلطان کے ہمراہ رات گئے شہر کااچانک دورہ کیا۔وزٹ کے دوران انہوں نے شیرپا¶ پل، کالج روڈ، گرومانگٹ روڈ، مکہ کالونی، خان کالونی،  شا ہ جمال،غا لب مارکیٹ، ویسٹ کلیکشن پوائنٹ عرفہ کریم ٹاور سمیت دیگر مقامات پر صفائی کا جائزہ  لیا۔ چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور تمام عملہ اور مشینری میں یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں اور انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے ویږن کے مطابق اہلیان لاہور کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی نے سی ای او کو 72 گھنٹوں میں زیرو ویسٹ آپریشن کرنے کے لیے پلان بنانے کی ہدایت جاری کیں۔مزید چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے ترک کنٹریکٹرز کو بھی سو فیصد عملہ و مشینری فیلڈ میں یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں اور انکا کہنا تھا کہ تمام کنٹینرز کو بروقت خالی کرایا جائے اور کچرے کے بیک لاگ کو جلد از جلد کلئیر کیا جائے۔ آپریشن مکمل ہونے تک سی ای او سمیت تمام افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود رہیں اور صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہاادرہ لاہور شہر میں صفائی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور زیرو ویسٹ ہونے تک صفائی آپریشن جاری رہے گا۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ صفائی قائم رکھنے میں ادارے کا اساتھ دیں ۔ شکایات کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139اور لاہور کلین ایپ کا استعمال کریں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟