25 مئی 2019
تازہ ترین
مستونگ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں9دہشتگرد ہلاک

مستونگ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں9دہشتگرد ہلاک

قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ سیکورٹی فورسز کے 4 جوان زخمی ہوگئے۔مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر چھاپا مارا جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ آپریشن میں سیکورٹی فورسز کے 4 جوان بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جب کہ دہشت گردوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟