29 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 بینک الفلاح نے 120 سے زائد کیش ڈیپازٹ مشینوں پر BookMeکی ای ٹکٹنگ کی سہولت متعارف کرادی

بینک الفلاح نے 120 سے زائد کیش ڈیپازٹ مشینوں پر BookMeکی ای ٹکٹنگ کی سہولت متعارف کرادی

 بینک الفلاح نے پاکستان میں 120 سے زائد کیش ڈیپازٹ مشینز سی ڈی ایمزٞ میں بک می BookMeٞکی ای ٹکٹنگ کی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس اشتراک کی بدولت کوئی بھی شخص ان سی ڈی ایمز سے رسائی حاصل کرکے آسان انداز سے ای ٹکٹنگ کی سہولت کا استعمال کرسکتا ہے۔ کیش ڈیپازٹ مشین ایک خودکار انداز سے کام کرنے والا ٹرمینل ہے جو ڈیپازٹس اور پیمنٹس ٹرانزایکشنز کو فوری فعال کرتا ہے۔ ہر مصدقہ ٹرانزایکشن کو فوری طور پر منظور کیا جاتا ہے اور صارف کو طبع شدہ رسید جاری کی جاتی ہے۔ ان سی ڈی ایمز سے رسائی کے لئے صارفین کو اپنا شناختی کارڈ نمبر، اور بائیومیٹرک تصدیق کے لئے انگوٹھے کے اسکین کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس انٹیگریشن کی مدد کے ساتھ کوئی بھی شخص بسوں، ایئرلائنوں، سینماؤں اور مختلف تقاریب کے سب سے بڑے پورٹ فولیو سے رعایتی نرخوں پر آسان مراحل میں ٹکٹوں کی خریداری کرسکتا ہے ۔ یہ عمل انتہائی آسان ہے۔ اس کا آغاز سی ڈی ایم پر ای ٹکٹنگ کٹیگری کے انتخاب سے ہوتا ہے جس کے ساتھ مطلوبہ معلومات، بائیومیٹرک تصدیق کے لئے اسکیننگ، ای ٹکٹ کا انتخاب، اور آخر میں کیش جمع کراکر ٹرانزیکشن مکمل کی جاتی ہے۔ پیمنٹ کی تصدیق اسی وقت کی جاتی ہے اور صارف کو اسی وقت ایس ایم ایس اور ای میل سے تصدیق کرنے کے ساتھ ہی ای ٹکٹ جاری کیا جاتا ہے۔  بینک الفلاح کے ڈیجیٹل بینکنگ کے گروپ ہیڈ یحییٰ خان نے کہا، "ہم اپنے صارفین کو انتہائی آسان استعمال کے ساتھ ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں۔ بک می ڈاٹ پی کے ٟBookMe.pkٞ کے اشتراک سے ہمارے پاس اپنے صارفین کو فوری اور کسی پریشانی کے بغیر ٹکٹوں کی خریداری کا موقع حاصل ہوا ہے۔ ہم نئی ٹیکنالوجیز کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے اپنے صارفین کی سادہ انداز سے ٹرانزایکشنز جاری رکھنے کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور یہ اشتراک اسکی مزید ایک اہم مثال ہے۔" بک می کے سی ای او فیضان اسلم نے کہا، "ہم تیزرفتار ڈیجیٹل ٹکٹنگ سہولیات کی فراہمی کے لئے بینک الفلاح کے ساتھ اشتراک قائم ہونے پر انتہائی پرجوش ہیں۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟