25 مئی 2019
تازہ ترین
یمن میں سعودی اتحادی افواج کی بمباری،6افراد ہلاک

یمن میں سعودی اتحادی افواج کی بمباری،6افراد ہلاک

سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج کی یمن کے دارالحکومت صنعا میں  حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری  کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ہونے والے ڈرون حملوں کے ردعمل میں اتحادی افواج نے صنعا میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ مقامی افراد نے رائٹرز کو بتایا کہ شہر کے 9 مقامات پر حوثی عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات بھی تباہ  ہوئے۔حوثی باغیوں کے ٹی وی چینل پر حوثی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ  فضائی بمباری میں  6 خواتین اور بچے ہلاک اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم سعودی اتحادی افواج کے ترجمان نے فوری طور پر اس کارروائی کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟