23 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 19 ویں نمبر پر آ گیا

 پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 19 ویں نمبر پر آ گیا

 پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 19 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 672 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آگئے، مزید 8 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 318 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے، پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 516 ہو چکی، اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 6 ہزار 474 تک جا پہنچی ہے، کورونا وائرس کے ملک میں 8 ہزار 702مریض اب بھی ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 419 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 96 ہزار 340 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟