23 اکتوبر 2020
تازہ ترین
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقات، حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقات، حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا

وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی جس میں منتخب نمائندوں نے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا، عثمان بزدار نے مسائل نوٹ کئے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات دیئے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں غلام علی اصغر، شہاب الدین خان، غضنفر عباس، تیمور علی لالی، بلال اصغر وڑائچ، احسن جہانگیر، اعجاز خان، عامر عنایت شہانی، محمد اعجاز حسین اور گلریز افضل گوندل شامل تھے۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، عوامی نمائندوں کے جائز کاموں میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دونگا، عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں، ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کر گئے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟