23 اکتوبر 2020
تازہ ترین
پاکستان  کو آگے بڑ ھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا، گورنر پنجاب

پاکستان کو آگے بڑ ھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا، گورنر پنجاب

 عوام حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستان کو آگے بڑ ھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور۔ تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب سے ایم این اے عاصم نذیر اور ایم پی اے سعید احمد سعدی نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی، ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر چوہدری اشفاق بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا گفتگو میں کہنا تھا کہ اپوزیشن احتجاجی مارچ کی باتیں کر کے سیاسی طور پر زندہ رہنا چاہتی ہے۔ عوام کی طاقت حکومت کیساتھ کھڑی ہے اپوزیشن سے ہمیں کوئی خوف نہیں۔ انہوں نے کہا الیکشن ضرور ہوں گے مگر 2023 سے پہلے کسی صورت نہیں۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ 'بلا تفریق شفاف احتساب ملک و قوم کیلئے لازم ہے۔ مزید برآں ان کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان نے انتہائی مشکل معاشی حالات میں ملک سنبھالا۔ حکومتی پالیسیوں کا محور غریب طبقے کی فلاح و بہبود ہے۔ ہم اداروں میں اصلاحات لا رہے ہیں، میرٹ پر کام کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟