23 اکتوبر 2020
تازہ ترین
پی ایچ ڈی سکالرز  کو غیر ملکی ریسرچ گرانٹس دینے کا فیصلہ

پی ایچ ڈی سکالرز  کو غیر ملکی ریسرچ گرانٹس دینے کا فیصلہ

ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف  پاکستان کا 224 پی ایچ ڈی سکالرز کو غیر ملکی ریسرچ گرانٹس دینے کا فیصلہ، عالمی شہرت یافتہ جامعات میں زیر تعلیم سکالرز کو بھی 10 ہزار ڈالرز تک گرانٹس دی جائے گی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی سلیکشن کمیٹی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی زیر صدارت اجلاس میں سرکاری یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پی ایچ ڈی سکالرز کو ریسرچ گرانٹس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، ریسرچ گرانٹس کے تحت پی ایچ ڈی سکالرز کو امریکا و یورپی جامعات میں چھ مہینے کیلئے بھیجا جائے گا، پی ایچ ڈی سکالرز کو عالمی شہرت یافتہ جامعات میں بھیجنے کے تمام اخراجات ایچ ای سی برداشت کرے گی۔   ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے غیر ملکی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پی ایچ ڈی سکالرز کیلئے بھی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، بیرون ممالک پی ایچ ڈی میں زیر تعلیم سکالرز کو 10 ہزار ڈالرز تک سپورٹ گرانٹ جاری ہوگی۔  ذرائع کے مطابق پاکستانی پی ایچ ڈی سکالرز کو ملنے والی ریسرچ گرانٹس سے یونیورسٹی کی فیس، سفری اخراجات اور رہائش کے اخراجات ادا کیے جائیں گے جبکہ بیرون ممالک یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کرنے والے سکالرز پہلے سے ہی ایچ ای سی سکالرز شپ پر بھیجے گئے ہیں جنھیں اب مزید فنڈز جاری ہوں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟