23 اکتوبر 2020
تازہ ترین
پارلیمنٹ کوئی اور چلا رہا ہے ، انگریزوں سے نکل کر اپنوں کی غلامی میں آگئے ، نوازشریف

پارلیمنٹ کوئی اور چلا رہا ہے ، انگریزوں سے نکل کر اپنوں کی غلامی میں آگئے ، نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ کو کوئی اور چلا رہا ہے ، ہم انگریزوں کی غلامی سے نکل کر اپنوں کی غلامی میں آگئے ، جوکچھ ہورہا ہےاس سے ہمارے جذبے اور بڑھے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نے اپنی جماعت کی سی ای سی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تو ہم انگریزوں کی غلامی سے نکل کر اپنوں کی غلامی میں آگئے، خود سے پوچھ کر دیکھ لیں ہم کوئی آزاد شہری نہیں ہیں ، جس پارلیمنٹ کے ہم رکن بنے ہوئے ہیں، وہ کتنی خود مختار ہے؟ مجھے آپ لوگوں سے پتہ چلتا رہا کہ پارلیمنٹ کو کوئی اور چلا رہا ہے، وہاں دوسرے لوگ آکر ہدایات دیتے ہیں کہ آج کا ایجنڈا کیا ہوگا ، اس بل پر ووٹنگ ہوگی ، فلاں بل کو منظور کریں، فلاں بل کو دیکھیں ، میں سمجھتا ہوں یہ سب بہت سوچنے والی باتیں ہیں کہ ہماری تو اسمبلی بھی اب کمپرومائز ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ ہم اپنی جدوجہد مزید تیز کریں گے ، جوکچھ ہورہاہےاس سےہمارےجذبےاوربڑھےہیں، شہبازشریف کےساتھ سلوک پردکھی ہوں، لیکن ہمیں فخرہے کہ ہمارے ساتھی جرات سےحالات کامقابلہ کررہےہیں ، کیونکہ اگر حق و سچ پر ہیں تو کوئی تعامل نہیں ہونا چاہیئے،کسی قسم کی ہچکچاہٹ یا تحفظ نہیں ہونا چاہیئے، کہ ہم ان چیزوں کے خلاف برسر پیکار ہوئے ہیں، کیا الیکشن میں جو دھاندلی ہوئی وہ صحیح تھی؟ کیا اس کو مان لیں گے آپ؟میرا تو ضمیر اس کو قبول نہیں کرتا، اسی بات پر میں نے کہا تھا کہ سیاست ہو یا نہ ہو لیکن انسان کا کوئی ضمیر بھی ہوتا ہے ۔   سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہاپنےبھائی پربہت فخرہے جس نےوفاداری اورنظریاتی وابستگی کی مثال قائم کی ، ہمارے بچوں کیساتھ جوسلوک ہورہا ہے،تاریخ میں ایساسیاہ رویہ نہیں ہوا، شہبازشریف نےبےمثال جرات وبہادری اوراستقلال کامظاہرہ کیاہے ، انہیں سیلوٹ کرتاہوں کہ انھوں نےدیانتداری سےقوم اورملک کی خدمت کی، پنجاب میں دن رات محنت کرکےبجلی کےکارخانےلگائے،شہبازشریف،خواجہ آصف اورشاہد خاقان عباسی اورٹیم کےسریہ سہراہے،اسحاق ڈارنےوسائل مہیا کیے،قوم کی خدمت پراس ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، ان سرکاری افسران کوبھی سلام پیش کرتاہوں جنہوں نےتوانائی کی قلت ختم کرنےمیں کرداراداکیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟