23 اکتوبر 2020
تازہ ترین
پی ایچ اے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ سپورٹ الاونس دیا جائے گا

پی ایچ اے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ سپورٹ الاونس دیا جائے گا

 سی بی اے یونین پی ایچ اے کی جانب سے گلشن اقبال پارک میں  تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں پی ایچ اے ملازمین کو سپورٹ الاونس کی ایڈمن ڈیپارٹمنٹ سے منظوری کے موقع پر کیا گیا ۔ چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی اور وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید ، چیئرمین سی بی اے یونین پی ایچ اے چوہدری محمود الاحد ، صدر مشتاق بھٹی ، سیکرٹری جمتاز خان سمیت دیگر یونین عہدیداران سمیت بڑی تعداد میں پی ایچ اے ملازمین نے شرکت کی ۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ پی ایچ اے تنخواہ کی ساتھ سپورٹ الاونس دیا جائے گا۔گریڈ ایک سے 8 تک کے ملازمین کو 3 ہزار ماہانہ ،گریڈ 9 سے 14 تک کے ملازمین کو 4 ہزار ،گریڈ 15 ، 16 اور 17 کے ملازمین کو 7 ہزار ،گریڈ 17 سے 20 تک کے ملازمین کو ماہانہ 20 ہزار روپے الاونس دیا جائے گا۔اس موقع پر وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے کہا کہ  پی ایچ اے ملازمین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہیں ۔سپورٹ الاونس پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے آئین اور قوانین کے مطابقمعطل اور 120 دن سے زائد چھٹی لینے والے افسران اور ملازمین کو سپورٹ الاونس نہیں دیا جائے گا۔چیئرمین سی بی اے یونین چوہدری محمود الاحد نے کہا کہ سی بی اے یونین پی ایچ اے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔صدر سی بی اے یونین مشتاق بھٹی نے کہا کہ چیئرمین پی ایچ اے اور وائس چیئرمین پی ایچ اے کا سپورٹ الاونس کی منظوری میں بنیادی کردار ہے۔صدر سی بی اے یونین مشتاق بھٹی نے کہا کہ سی بی اے یونین نے ہمیشہ پی ایچ اے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے ہیں اور آئندہ بھی کرتی رہے گی ۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟