23 اکتوبر 2020
تازہ ترین
فیاض چوہان جیسے جمورے کو جمہوری جدوجہد کا کیا پتہ،ابھی تحریک شروع نہیں ہوئی‘حسن مرتضی

فیاض چوہان جیسے جمورے کو جمہوری جدوجہد کا کیا پتہ،ابھی تحریک شروع نہیں ہوئی‘حسن مرتضی

پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ فیاض چوہان جیسے جمورے کو جمہوری جدوجہد کا کیا پتہ،ابھی تحریک شروع نہیں ہوئی، سرکاری ہرکاروں کی چیخیں نکلنا شروع بھی ہو چکیں،جو آمریت کا چمچہ ہوگا ڈیموکریٹک پراسس کو ڈیمالشنگ پراسس ہی سمجھے گا۔   صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے سید حسن مرتضی نے کہاکہ آمریت کے بغل بچوں کو اٹھارویں ترمیم کی درد ہمیشہ اٹھتی رہے گی۔   پیپلزپارٹی آئین اور اٹھارویں ترمیم کی خالق بھی ہے اور وارث بھی۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو عوامی حقوق کی جنگ ںلا خوف لڑتے رہیں گے۔نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے کٹھ پتلیوں کو گھر بھجوا کر دم لیں گے


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟