25 مئی 2019
تازہ ترین
نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کو حکومت مخالف تحریک چلانے کی ہدایات

نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں کو حکومت مخالف تحریک چلانے کی ہدایات

  سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو حکومت مخالف تحریک چلانے کی ہدایات جاری کر دیں۔کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے پارٹی رہنماؤں اور اہلخانہ نے ملاقات کی۔ نواز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں ایاز صادق، خواجہ آصف، پرویز رشید، احسن اقبال، میاں جاوید لطیف، غلام دستگیر اور سعدیہ عباسی شامل تھے۔ اس کے علاوہ مریم نواز، حمزہ شہباز شریف اور خاندان کے دیگر افراد نے بھی نواز شریف سے الگ ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق جیل میں ملاقات کے دوران پارٹی رہنماوں کے نواز شریف سے صلاح مشورے ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی ہدایت دیتے ہوئے احتجاجی حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت دیدیں۔ ذرائع کا بتانا ہے نواز شریف نے حکومت مخالف تحریک کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے عید بعد حکومت مخالف تحریک کا لائحہ عمل طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم آج بہت جارحانہ موڈ میں تھے اور ان کا پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کہنا تھا کہ عوام کو ظلم سے نجات دلانے اور ملک بچانے کے لیے باہر نکلنا ہو گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے استفسار کیا کہ بیانیہ صرف میرا ہے، اس کے علاوہ کیا اور کوئی بیانیہ ہے؟ اس کے علاوہ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو اپنے بیانیے پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے، پارٹی عہدیدار میرے بیانیے کو لے کر باہر نکلیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز بھی عوام کے درمیان ہوں گے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟