22 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 مسلم لیگ ن کی سابق خاتون رکن اسمبلی رخسانہ کوکب  انتقال کر گئیں

مسلم لیگ ن کی سابق خاتون رکن اسمبلی رخسانہ کوکب  انتقال کر گئیں

مسلم لیگ ن کی سابق خاتون رکن اسمبلی انتقال کر گئیں، رخسانہ کوکب مخصوص نشست پر 2013ء سے 2018ء تک رکن پنجاب اسمبلی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اپنی متحرک خاتون رہنما سے محروم ہوگئی۔ سابق حکمراں جماعے پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوکب انتقال کر گئی ہیں۔   رخسانہ کوکب مسلم لیگ ن کی متحرک خاتون رہنما مانی جاتی تھیں اور ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی اسمبلی کی رکن بھی رہیں۔   رخسانہ کوکب مسلم لیگ ن کی جانب سے مخصوص نشست پر 2013ء سے 2018ء تک رکن پنجاب اسمبلی رہی تھیں۔ خاتون رہنما کے انتقال پر پارٹی کی اعلی قیادت اور کارکنوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی جانب سے بھی رخسانہ کوکب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟