22 اکتوبر 2020
تازہ ترین
چئیر مین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک امجد علی نون  کا   مرکزی دفتر کا  دورہ

چئیر مین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک امجد علی نون کا مرکزی دفتر کا دورہ

 چئیر مین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک امجد علی نون نے ایل ڈبلیو ایم سی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی نے انتظامیہ کے تمام شعبہ جات سے تفصیلی بریفنگ لی گئی۔وزٹ کے دوران انکا کہنا تھا کہ حکومت اور وزیر اعلیٰ کے ویږن کے مطابق لاہور شہر کی صفائی میں بہتری لانا اولین ترجیح ہے۔ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر میں بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ میں ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں اور ٹیم سے بہترین نتائج کی امید ہے ۔ صفائی کی صورتحال میں بہتری لانے کے بعد نئے ماحول دوست منصوبوں پر بھی کام کیا جائے گا۔مزید براں ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ادارہ شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے سر گر م عمل ہے۔ شہری بھی صفائی قائم رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں ۔ شکایات کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟