22 اکتوبر 2020
تازہ ترین
برطانوی حکومت کی مدد سے نوازشریف کو واپس لائیں گے، عمران خان

برطانوی حکومت کی مدد سے نوازشریف کو واپس لائیں گے، عمران خان

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت کی مدد سے نوازشریف کو واپس لائیں گے، نوازشریف کو وطن واپس آکر عدالتوں کے سامنے پیش ہونا ہوگا، کرپشن کیسز پر کسی کو معافی ملے گی ، نہ ہی این آراو نہیں دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ملک کی معاشی ، سیاسی اور قومی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔   کابینہ اجلاس میں شہباز شریف کی گرفتاری، مریم نواز کی پریس کانفرنس اور لیگی رہنماؤں کی بیان بازی پر بھی غور کیا گیا، وزراء نے کہا کہ لیگی رہنماء غلطی تسلیم کرنے کی بجائے اداروں کو متنازع بنا رہے ہیں۔وزراء نے کہا کہ ن لیگ کے کریمنلز کو کریمنلز کی طرح ہی ڈیل کیا جائے، جس کی وزارتیں ہیں وہ اپنا اپنا قانونی نقطہ نظر سامنے لائیں۔     وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے تمام قانونی آپشنز استعمال کریں گے۔ برطانوی حکومت کی مدد سے نوازشریف کو واپس لائیں گے۔ نوازشریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے بھاگے ہیں۔ نوازشریف کو وطن واپس آکر عدالتوں کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن پر کسی کو کوئی معافی نہیں ملے گی ، کسی کو این آراو نہیں دیا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟