22 اکتوبر 2020
تازہ ترین
  تاریخ میں پہلی بار عرب فٹ بال کلب کا اسرائیلی فٹبالر سے معاہدہ

  تاریخ میں پہلی بار عرب فٹ بال کلب کا اسرائیلی فٹبالر سے معاہدہ

دبئی کے النصر فٹ بال کلب نے پہلی بار ایک اسرائیلی فٹ بالر  سے 2 سالہ معاہدہ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ النصرفٹ بال کلب کسی بھی اسرائیلی فٹ بالر سے معاہدہ کرنے والا عرب دنیا کا پہلا فٹ بال کلب ہے۔27سالہ اسرائیلی عرب ضیائ محمد سبع اس سے قبل ایک چینی کلب سے وابستہ تھے اورچینی کلب سے النصر میں تبادلے پر 29 لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان حال ہی میں تعلقات قائم ہوئے ہوئے ہیں جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطح پر روابط میں اضافہ ہورہا ہے۔ النصرکلب نے ضیائ محمد سبع کی ایک  ویڈیو بھی ٹوئٹ کی ہے جس میں وہ دبئی کے المختوم اسٹیڈیم میں پریکٹس کررہے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟