29 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 ایمریٹس نے مسقط اور یوگنڈا کے لئے سفری سہولیات شروع کرنے کا اعلان

 ایمریٹس نے مسقط اور یوگنڈا کے لئے سفری سہولیات شروع کرنے کا اعلان

 ایمریٹس نے مسقط اور یوگنڈا کے لئے سفری سہولیات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایمریٹس کی جانب سے اس اعلان کے بعد اسکے سفری نیٹ ورک میں شامل مقامات کی تعداد 94 ہوجائے گی۔ ایمریٹس بتدریج اپنے آپریشنز پھیلا رہا ہے ، اپنے نیٹ ورک کو دوبارہ قائم کرکے سفر کے لئے زیادہ مواقع فراہم کررہا ہے جہاں صارفین اور ملازمین کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سفر کے ہر مرحلے میں اعلیٰ ترین معیار کے لئے ہر ممکن کاوش کی جارہی ہے ۔ ایمریٹس یکم اکتوبر سے یوگنڈا کے شہر اینٹیبی کے لئے ہر جمعرات، جمعہ، اور اتوار کو  ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرے گا۔ اس کے بعد ایمریٹس کے افریقی نیٹ ورک میں شامل مقامات کی تعداد 20 ہوگئی ہے ۔ یہ نیٹ ورک مسافروں کو حفاظت اور آسانی سے یورپ، مشرق بعید، امریکاز، مشرق وسطیٰ اور مغربی ایشیا بھر میں دبئی کے باسہولت اسٹاپ کے ساتھ جوڑتا ہے۔ ایمریٹس کی پرواز ای کے 729 دبئی  سے ساڑھے دس بجے روانہ ہوگی اور تین بجے اینٹیبی پہنچے گی۔ ریٹرن فلائٹ ای کے 730  پانچ بجے اینٹیبی سے روانہ ہوگی اور دبئی میں 11 بج کر 25 منٹ پر پہنچے گی۔ اسی طرح دبئی سے مسقط پروازیں ہفتے میں دو بار اتوار  اور جمعہ کو آپریٹ کی جائیں گی۔ ایمریٹس کی پرواز ای کے 866 دبئی سے سوا دو بجے روانہ ہوگی اور مسقط میں ساڑھے تین بجے پہنچے گی۔ ریٹرن فلائٹ ای کے 867 مسقط سے 4 بج کر 40 منٹ پر روانہ ہوگی اور دبئی میں 5  بج کر 55 منٹ پر پہنچے گی۔ ایمریٹس کے وہ صارفین جنہیں دبئی روانگی سے قبل کرونا پی سی آر ٹیسٹ کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی، وہ امریکن اسپتال اور دبئی بھر میں اسکے سیٹلائٹ کلینیکس پر محض اپنا ٹکٹ یا بورڈنگ پاس پیش کرنے پر خصوصی نرخوں سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ گھر یا آفس میں بھی ٹیسٹنگ دستیاب ہے جس کے نتائج 48 گھنٹے میں دستیاب ہوں گے۔ مزید معلومات کے لئے اس لنک ٟwww.emirates.com/flytoDubaiٞکو وزٹ کریں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟