22 اکتوبر 2020
تازہ ترین
سعودی حکام نے زائرین کیلئے عمرہ ادائیگی کے مزید ایس او پیز جاری کر دئیے

سعودی حکام نے زائرین کیلئے عمرہ ادائیگی کے مزید ایس او پیز جاری کر دئیے

سعودی وزارت حج نے عمرہ، زیارات اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کا اجازت نامہ حاصل کرنے کیلئے اعتمرنا ایپ لانچ کر دی ہے، ابتدائی طور پر ایک دن میں 6 ہزار افراد کو عمرہ کی اجازت دی جائے گی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکومت نے 4 اکتوبر سے عمرہ اور زیارات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اعتمرنا ایپ کے ذریعے مسجد قبا، مسجد شہدائے احد اور جبل نور کی زیارت کیلئے بھی اجازت حاصل کی جا سکتی ہے۔ اجازت نامہ حاصل کرنے والے افراد کے روزانہ 6 گروپ تشکیل دیئے جائیں گے۔ ہر روز ایک ہزار افراد کو عمرہ کی اجازات ہو گی۔ اعتمرنا ایپ کو ایپل سٹور اور پلے سٹور سے ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے، مسجد نبویﷺ کی زیارت اور وہاں نماز ادا کرنے کیلئے بھی ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کیا جا سکے گا۔ سعودی حکومت 18 اکتوبر سے عمرہ زائرین کی تعداد 15 ہزار افراد تک بڑھا دے گی


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟