22 اکتوبر 2020
تازہ ترین
میرج ہالز   کاپنجاب فوڈ اتھارٹی سے 6 ماہ کی لائسنس فیس میں ریلیف کا مطالبہ 

میرج ہالز کاپنجاب فوڈ اتھارٹی سے 6 ماہ کی لائسنس فیس میں ریلیف کا مطالبہ 

 کورونا وباء کے اثرات، پنجاب بھر کے 10 ہزار میرج ہالز نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے 6 ماہ کی لائسنس فیس میں ریلیف کا مطالبہ کردیا۔  آل پنجاب میرج ہال ایسوسی ایشن کے وفد نے فوڈ اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن سے ملاقات کی۔ وفد میں سربراہ ایسوسی ایشن میاں الیاس، صدر خالد ادریس، سینئر نائب صدر ملک اکیل اور ممبر عدنان جاوید سمیت دیگر شامل تھے۔ ایسوسی ایشن ممبران نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو آگاہ کیا کہ کورونا وباء کے پیش نظر 6 سے 7 ماہ سے کاروبار بند رہا، جس کے باعث معاشی صورتحال خراب اور ورکرز بے روزگار تھے۔ ایسوسی ایشن ممبران نے مطالبہ کیا کہ فوڈ اتھارٹی صوبہ بھر کے شادی ہالز کو 6 ماہ کی لائسنس فیس معاف کرے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے آگاہ کیا کہ ایسوسی ایشن کا مطالبہ اتھارٹی بورڈ میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد ریلیف کا فیصلہ کیا جائے گا۔   


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟