22 اکتوبر 2020
تازہ ترین
ویلکم شہباز صاحب! ڈی جی نیب کا شہباز شریف سے دلچسپ مکالمہ

ویلکم شہباز صاحب! ڈی جی نیب کا شہباز شریف سے دلچسپ مکالمہ

 لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر گرفتار کیا گیا تھا۔جس کے بعد شہباز شریف کو نیب حوالات لے جایا گیا۔جب شہباز شریف ڈی جی نیب کے آفس پہنچے تو اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی،شہباز شریف کو حوالات نمبر 10میں رکھنا تھا،جب وہ ڈی جی نیب کے آفس کے باہر سے گزرے تو ان کا آمنا سامنا سلیم شہزاد سے ہوا،ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے مسکراتے ہوئے شہباز شریف کو ویلکم کہا۔   اور کہا کہ آپ کے لیے تمام انتظامات حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق رکھے گئے ہیں۔آپ کو یہاں کوئی تکلیف نہیں ہو گی۔تمام تر کام آپ کے معیار کے مطابق ہیں،جس پر شہباز شریف مسکرائے اور کہا کہ اللہ بہتر کرے گا۔   جس کے بعد شہباز شریف مسکراتے ہوئے حوالات نمبر 10 میں چلے گئے۔   ۔خیال رہے کہ گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی عبوری ضمانت مسترد کی تھی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟