29 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 سشانت سنگھ خودکشی کیس: نام بدنام کرنے پر ارباز خان نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

سشانت سنگھ خودکشی کیس: نام بدنام کرنے پر ارباز خان نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

بالی وڈ اداکار و پروڈیوسر ارباز خان نے خودکشی کرنے والے اداکار سشانت سنگھ کے کیس میں اپنا نام گھسیٹے جانے اور بدنام کیے جانے پر مختلف افراد کے خلاف ہرجانے کے مقدمات دائر کردیے۔ سشانت سنگھ راجپوت نے رواں برس 14 جون کو خودکشی کی تھی اور بھارت کی مرکزی تفتیشی ایجنسی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) ان کے کیس کی تفتیش کر رہی ہے۔ سشانت سنگھ کی خودکشی کو 4 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارتی پولیس اور دیگر تفتیشی ادارے اس بات کا پتا نہیں لگا پائے کہ اداکار نے کن وجوہات کی بنا پر خودکشی کی تھی۔ سشانت سنگھ خودکشی کیس کی تفتیش میں اس وقت نیا موڑ آیا جب اداکار کی سابق گرل فرینڈ ریا چکربورتی نے رواں ماہ ستمبر کے آغاز میں سی بی آئی کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ سشانت سنگھ منشیات استعمال کرتے تھے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟