25 اکتوبر 2020
تازہ ترین
نیب کی شہباز شریف کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت

نیب کی شہباز شریف کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت

  7 ارب کی مبینہ منی لانڈرنگ کا کیس۔ شہباز شریف گرفتاری کے بعد حوالات نمبر 10 میں منتقل، میڈیکل چیک اپ میں تمام رزلٹ نارمل جبکہ گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت مل گئی۔ ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد نیب ٹیم نے شہباز شریف کو گرفتار کیا۔ ہائی کورٹ سے شہباز شریف کو سخت سکیورٹی حصار میں نیب آفس منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر نیب آفس کے باہر اینٹی رائٹ فورس کی پانچ ریزرو سکیورٹی پر تعینات رہیں۔شہباز شریف کا منتقلی کے بعد باقائدہ طبی معائنہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی میڈیکل چیک اپ میں میاں شہبازشریف کا بلڈ پریشر، ہارٹ ریٹ اور شوگر ٹیسٹ نارمل آئے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے نیب ٹیم نے استفسار کیا کہ آپ روزانہ اگر نیب سے کھانا لینا چاہتے ہیں تو بتا دیں۔ شہباز شریف نے جواب دیا کہ میں مریض ہوں، صرف گھر کا پرہیزی کھانا کھا سکتا ہوں۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے کھانے کے علاوہ ضروری ادویات منگوانے کی اجازت بھی دی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟