26 اکتوبر 2020
تازہ ترین
آزاد پریس جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسٰی

آزاد پریس جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسٰی

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے معاشرے میں میڈیا کی آزادی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آزاد اور توانا میڈیا جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کی حلف برداری تقریب سےخطاب میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ 'آگاہی رکھنے والے شہری اور صحافی حکومت کی غلطیوں کی بہتر نشان دہی اور احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ 'اختیار رکھنے والے افراد کو معلوم ہوجائے کہ انہیں عوام کی اسکروٹنی کا سامنے ہے تو وہ اپنے اختیار بے جا استعمال کم کرتے ہیں'۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ صحافی ججوں، مسلح افواج کے عہدیداروں اور قانون سازوں سمیت سرکاری ملازمین کے برعکس قانونی طور پر حلف اٹھانے کے پابند نہیں ہیں اور ایسا کرنا صحافیوں کی ساکھ کا ثبوت ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟