25 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 دپیکا، سارہ اور شردھا کے موبائل فون ضبط، مزید 7اداکاروں اور پروڈیوسرز کو طلب کرنے کا امکان

دپیکا، سارہ اور شردھا کے موبائل فون ضبط، مزید 7اداکاروں اور پروڈیوسرز کو طلب کرنے کا امکان

  اداکار سشانت سنگھ کی موت سے متعلق تحقیقات میں گرفتار اداکارہ ریا چکربورتی کے انکشافات اور اعتراف کے بعدبھارت کی انسداد منشیات فورس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بولی وڈ اداکاروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرلیا ہے۔ این سی بی کی جانب سے دپیکاپڈوکون، سارہ علی خان اور شردھا کپور کے موبائل فون ضبط کرلیے گئے ہیں جبکہ مزید 7 اداکاروں اور پروڈیوسرز کو طلب کرنے کا امکان بھی ہے۔ ریا چکربورتی کی گرفتاری کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ نے نارکوٹکس بیورو کے سامنے کم از کم 28 بولی وڈ شخصیات کے منشیات استعمال کرنے کے حوالے سے بتایا تھا جن میں سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان، اداکارہ راکول پریت سنگھ اور ڈیزائنر سیمون کھمباٹا کے نام بھی شامل تھے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟