26 اکتوبر 2020
تازہ ترین
انگلش براڈکاسٹر نے انسٹاگرام پر اداکارہ جینیفر اینسٹن کا ریکارڈ توڑ دیا

انگلش براڈکاسٹر نے انسٹاگرام پر اداکارہ جینیفر اینسٹن کا ریکارڈ توڑ دیا

انگلش براڈکاسٹر اور بین الاقوامی ماہر برائے جنگلی حیات و ماحولیات سر ڈیوڈ ایٹنبرو نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر سب سے کم وقت میں 10 لاکھ فالوورز کا اداکارہ جینفر اینسٹن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ گینز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 24 ستمبر کو صرف 4 گھنٹے 44 منٹس میں سر ڈیوڈ ایٹنبرو کے انسٹا فالوورز کی تعداد 10لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔ سر ڈیوڈ ایٹنبرو نے اپنی پہلی پوسٹ میں ایک منٹ 13 سیکنڈ پر مبنی ایک ویڈیو جاری کی اور ساتھ ہی ایک طویل کیپشن لکھا۔ انہوں نے لکھا ہمارے سیارے کو بچانا اب ایک مواصلاتی چیلنج ہے۔ تحریر جاری ہے‎ اپنی پہلی ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ میں یہ اقدام اٹھارہا ہوں اور مواصلات کے اس نئے ذریعے کا جائزہ لے رہا ہوں کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا خطرے میں ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟