26 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 فیشن پاکستان ویک دسمبر میں ہوگا

فیشن پاکستان ویک دسمبر میں ہوگا

کورونا وائرس کے باعث رواں برس موسم بہار اور موسم گرما میں ہونے والے پاکستان فیشن ویکس کو ملتوی کردیا گیا تھا، تاہم اب انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ فیشن ویک کا انعقاد رواں برس دسمبر میں کیا جائے گا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کے باعث جہاں فیشن شوز کو ملتوی کیا گیا تھا، وہیں فلموں کی شوٹنگ اور نمائش کو بھی مؤخر کرکے سینما ہاؤسز کو بھی بند کردیا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ ماہ اگست سے دنیا بھر میں فیشن اور شوبز کی سرگرمیاں سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ شروع ہوچکی ہیں، لیکن اس باوجود پاکستان میں تاحال فیشن کی کوئی بھی سرگرمی شروع نہیں ہوئی۔ حال ہی میں نیویارک اور میلان فیشن ویکس کا بھی انعقاد کیا گیا تھا اور اب فیشن پاکستان کونسل (ایف پی سی) نے بھی اعلان کیا ہے کہ ملک میں فیشن ویک کا انعقاد رواں برس دسمبر میں کیا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟