26 اکتوبر 2020
تازہ ترین
احتساب کا وعدہ پورا کردیا ، شہبازشریف کی گرفتاری اہم پیشرفت ہے ،فوادچوہدری

احتساب کا وعدہ پورا کردیا ، شہبازشریف کی گرفتاری اہم پیشرفت ہے ،فوادچوہدری

فاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے احتساب کا وعدہ پورا کردیا ، شہبازشریف کی گرفتاری اہم پیشرفت ہے ، شہباز شریف کی گرفتاری منی لانڈرنگ کرنیوالوں کیلئے پیغام ہے ۔ قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی گرفتاری پر اپنے رد عمل میں وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کیس کی تحقیقات بہت بہترہوئی ہیں ، گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے ، جبکہ ن لیگ دورمیں احتسابی اداروں میں افراد لگائے گئے، اس لیے شہبازشریف کی گرفتاری پرحکومت کو الزام دینا درست نہیں ہے ۔   وفاقی وزیر سائنسن اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ آصف زرداری کیس میں 63 والیم پرمبنی تحقیقات ہیں ، جبکہ اپوزیشن کی بڑی قیادت منی لانڈرنگ میں ملوث ہے ، جہاں شہبازشریف اورآصف زرداری منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔   واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ، جس کے بعد نیب حکام نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو کمرہ عدالت سے حراست میں لے لیا ، لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم اور مسٹر جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی ، جہاں شہباز شریف نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی ، جبکہ مسلم لیگ (ن) لاہور کی تنظیم نے اراکین اسمبلی ، رہنمائوں اور کارکنوں کو پارٹی صدر محمد شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایت کر رکھی تھی ، عدالت میں درخواست پر سماعت ہوئی ، جہاں نے دلائل سننے کے بعد شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی ، جس کے بعد نیب کی ٹیم نے شہباز شریف کو گرفتار کر لیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟