جاپان کی مشہور اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ نے خودکشی کرلی،40 سالہ ایوارڈ یافتہ اداکارہ یوکو ٹیکوچی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں،اداکارہ کی اچانک موت پر جاپانی فلم انڈسٹری کی فضا سوگوار ہوگئی، پولیس نے لاش قبصہ میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا،اداکارہ کی اچانک موت پر مداح پریشان ہوگئے، ان کی چاہنے والوں کی جانب سے گہرے غم والم کا اظہار کیا جارہا ہے۔ جاپانی اداکارہ یوکو ٹیکوچی اپنے کیریئر کا آغاز میں ہی شاندار کامیابی سمیٹی اور دیکھتے ہی ان کا شمار جاپان کے ان اداکارؤں میں ہونے لگ گیا جن کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں اور کمال اداکاری کے جوہر رکھتے ہیں، یوکو ٹیکوچی نے جاپان اکیڈمی فلم پرائز ایسوسی ایشن سے اداکاراؤں کو دیا جانا والا ایک ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔تین سال تک انہوں نے اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا۔