31 اکتوبر 2020
تازہ ترین
طیب اردوان نے آرمینیا کے خلاف آذر بائیجان کی حمایت کا اعلان کردیا

طیب اردوان نے آرمینیا کے خلاف آذر بائیجان کی حمایت کا اعلان کردیا

 ترک صدر رجب طیب اردوان نے آرمینیا کے ساتھ جاری کشیدی میں آذر بائیجان کی  کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے دونوں ممالک کی کشیدگی میں آذر بائیجان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو سفاکی اور جارحیت کا نشانہ بننے والے آذار بائیجان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدر اردوان نے باکو میں آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے مابین بھی رابطے ہوئے جس میں ترک وزیر دفاع نے آذر بائیجان کی سالمیت کے تحفظ ک لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟