20 اکتوبر 2020
تازہ ترین
عوام کی خدمت ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے،میاں محمود الرشید

عوام کی خدمت ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے،میاں محمود الرشید

 وزیرہا¶سنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اربوں روپے کے عوامی فلاح کے منصوبے مکمل کررہی ہےõعوام کی خدمت ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہےõہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھ رہا ہےõ یہ بات انہوں نے  پی پی 160 شاہ کمال اچھرہ میں احمد اور عمر سٹریٹ کی تعمیر نو مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی õ پی ٹی آئی رہنما ذیشان صدیقی،مفتی اشفاق ، چوہدری لیاقت کمبوہ ، ملک اسلم سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔میاں محمود الرشید نے بتایا کہ دونوں سڑکوں کی سیوریج اور پی سی سی تعمیر پر60لاکھ روپے لاگت آئی ہے او ران سڑکوں کی تعمیر سے علاقے کے عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گیõ  سڑکیں مدت سے شکست و ریخت کا شکار تھیں۔ انہوںنے بتایا کہ ایل ڈی اے حکام کو پی پی  160 میں مون سون کے فوری بعد سڑکوں کی پیچ ورک کے آغاز کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہر طرح کے وسائل مہیا کئے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت سے تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟