20 اکتوبر 2020
تازہ ترین
 عالمی یوم سیاحت کے موقع پر باغ جناح میں گائیڈڈ ٹور کا افتتاح

عالمی یوم سیاحت کے موقع پر باغ جناح میں گائیڈڈ ٹور کا افتتاح

  عالمی یوم سیاحت کے موقع پر باغ جناح میں گائیڈڈ ٹور کا افتتاح چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی،وائس چیئرمین حافظ ذیشان رشید اور ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر پی ایچ اے افسران اور اہلیان لاہور نے شرکت کی۔اس موقع پر  چیئرمین پی ایچ اے انجیئر یاسر گیلانی کہا کہ تحریک انصاف نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کیے ہیں ۔ سیاحت سماجی، ثقافتی اور اقتصادی حالات پر براہ راست اثر اندا ز ہوتی ہے ۔  باغ جناح پارک میں ٹور گائیڈ سہولت سے شہری باغ میں تاریخی مقامات اور درختوں کی تاریخ کو جان سکیں گے۔انہوں  نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کو سرسبز بنانے کیساتھ شہریوں کیلئے بہترین سیروتفریح  فراہم کررہے ہیں۔ گائیڈڈ ٹور سروس شروع کرنے کا مقصد شہری باغ میں صدیوں پرانے ورثہ کو جان سکیں ۔ وی سی پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے کہا کہ مغلیہ دور کا تاریخی شالامار باغ اپنی منفرد دلکشی اور تاریخی مقامات کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہے ۔ شہری باغ جناح پارک میں گائیڈڈ ٹور سہولت جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو حاصل کرسکیں۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پی ایچ اے اپنے کام سے صوبائی دارالحکومت کو دوسرے شہروں کیلئے رول ماڈل کے طور پر پیش کرے گا۔ گائیڈڈ ٹورز کے دوران باغ جناح کے تاریخی مقامات سے شہریوں کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے ایڈونیچر کے شوقین شہریوں کیلئے جیلانی پارک میں زپ لائن بنا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری باغ میں گائیڈڈ ٹورز کے دوران قائد اعظم لائبریری، مغل گارڈن، جم خانہ, کرکٹ کلب ، گلستان فاطمہ, اوپن ایئر تھیٹر سمیت دیگر تاریخی مقامات کو جان کر لطف اندوز ہوسکیں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟